وزیر اعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فون پر گفتگوں

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی فون پر گفتگو، امریکی صدر کی ریپڈ ٹیسٹنگ مشین اور وینٹی لیٹرز دینے کی
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے عالمی معیشت پر کورونا وائرس کی وبا سے پھیلنے والے اثرات اور ان سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل کے بارے میں بات کی۔وزیر اعظم نے امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے بھاری جانی نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ انھوں نے صدر ٹرمپ کو وائرس سے مقابلہ کرنے کی پاکستانی حکمت عملی اور اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ عوام نہ صرف وائرس بلکہ غربت و افلاس سے بھی شدید متاثر ہیں جس سے مقابلہ کرنے کے لیے پاکستانی حکومت نے آٹھارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔عمران خان نے صدر ٹرمپ کو عالمی مالیاتی ادارے میں پاکستان کے لیے امریکی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کو مالی طور پر مدد کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس عالمی وبا سے مقابلہ کر سکے۔عمران خان نے علاقائی معاملات پر بھی گفتگو کی اور پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی اور اعادہ کیا کہ پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہشمند ہے اور وہاں امن قائم کرنے کے ہر قدم کی حمایت کرتا ہے۔صدر ٹرمپ نے عمران خان کی کال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ امریکہ پاکستان کی کووڈ 19 سے مقابلہ کرنے میں ہر ممکن کوشش کرے گا اور پاکستان کو وینٹی لیٹرز اور معاشی امداد بھی فراہم کرے گا۔جب صدر ٹرمپ کو دوران گفتگو علم ہوا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ دیا ہے تو امریکی صدر نے انھیں ’رپیڈ ٹیسٹنگ مشین‘ یعنی تیزی سے نتیجہ دینے والی مشین کی آفر بھی کی جس پر وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں