ڈیرہ اللہ یار، میونسپل کارپوریشن کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، متعدد دکانوں کے تھڑے مسمار
جعفرآباد:ڈیرہ اللہ یار میں میونسپل کارپوریشن نے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا مسجد روڈ پر دکانوں کے سامنے بنائے گئے تھڑے مسمار نکاسی آب کے نالوں پر رکھے ٹھیلے ہٹا دیئے گئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سلیم خان ڈومکی اور اسسٹنٹ بابو غلام سرور رند کی نگرانی میں عملے نے ہیوی مشینری کے ذریعے مسجد روڈ پر پہنچ کر آپریشن کا آغاز کیا میونسپل کارپوریشن کے عملے نے دکانوں کے سامنے بنائے گئے سیمینٹ کے تھڑے مسمار اور نکاسی آب کے نالوں پر رکھے ٹھیلے ہٹا دیئے ہیں میونسپل کارپوریشن نے بلال منی فٹبال گراونڈ میں نکاسی آب روکنے کے لیے قریبی گھروں کے رہائشیوں کو حتمی نوٹس جاری کر دیئے اور انہیں سختی سے ہدایت کی ہے گھروں کا پانی گراونڈ میں نکاس نہیں کیا جائے بصورت دیگر انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا شہر کی مصروف ترین سڑکوں اور گلی محلوں سے ہر قسم کے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا۔


