کل ہر حال میں ریلی نکالی جائے گی، مولانا ہدایت الرحمان

گوادر(انتخاب نیوز) گوادر میں جاری احتجاجی دھرنا 25ویں روز گزرنے کے باوجود جاری ہے۔ تحریک کی قیادت کرنے والے مولانا ہدایت الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے بھوکلاہٹ کے شکار ہیں انہیں سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ وہ کیا کریں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ احتجاج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کل ریلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں کل ہر حال میں ریلی نکالی جائے گی اگر پولیس کو گرفتا رکرنے کا شوق ہے تو آئیں ہم سب کو گرفتار کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے مجھے ایک دوست نے بتایا کہ تحریک کو ناکام بنانے کیلئے 25کروڑ مختص کیے گئے ہیں، کالم نگاروں کو زمہ داری دی گئی ہے کہ وہ کالم لکھیں، فیک اکاؤنٹس بنائیں اور تحریک کو ناکام بنانے کی کوشش کریں لیکن 25 کروڑ کم ہے تم 25 ارب بھی لگاؤ پھر بھی تمہیں جینے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ گھر بیٹھ کر مشورہ دیتے ہیں کہ مولانا کو یہ کرنا چاہیے وہ کرنا چاہیے مگر خود گھر میں کمبل کے تلے سوئے ہوئے ہیں آپ ادھر آؤ میرے ساتھ بیٹھو آپ کے تمام مشورے قبول کرینے یہ لوگ اپنے آپ کو بلوچ سب سے بڑا ہمدرد ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل کوئی بھی عورت گھروں میں اپنے مردوں کو بیٹھنے نہیں دیں بلکہ انہیں ریلی کا حصہ بنانے کیلئے بھیج دیں۔ یہ بلوچستان ہے گوادر ہے سایوال نہیں ہے۔ جنرل ٹکا خان نے بنگلادیش میں قتل عام کے بعد بلو چستان میں آکر قتل عام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں