جعفرآباد، مہنگائی کیخلاف پی پی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

حمید آباد: جعفر آباد کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار میں پی پی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق جعفرآباد میں پیپلزپارٹی کی مرکزی کال پر ملک میں مہنگائی کے خلاف پی پی پی کی جانب احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت پی پی پی کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے کی۔ریلی کے شرکا سے پی پی پی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی ضلعی صدر سید عبداللہ شاہ بخاری عبدالحمید کھوسہ زبیراحمد مرہٹہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طورپر نا کام ہو چکی ہے موجودہ حکومت آئی ایم ایف کی غلام بن گئی ہے،سلیکٹڈ حکومت کو 4 سال ہو گئے ہیں ان 4 سالوں میں عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا عوام کو ان تمام بحرانوں سے صرف اور صرف پی پی پی نکال سکتی ہے پی پی نے ہمیشہ غریب طبقے کے حقوق کیلئے جنگ لڑی ہے پی پی نہ جھکنے والی جماعت ہے نہ بکنے والی جماعت ہے انشاء اللہ آنے والا دور پی پی کا ہو گا نیازی کے ہر ظلم و ستم کا ایک ایک حساب لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں