پیپلز پارٹی کے جانب سے مہنگائی کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج

کو ئٹہ: پا کستان پیپلز پارٹی ضلع کو ئٹہ کی جا نب سے پا رٹی کے مرکزی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کو ئٹہ پریس کلب کے با ہر مہنگا ئی کے خلا ف احتجاجی مظا ہرہ کیا گیا جس کی قیادت صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،کوئٹہ سٹی صدر نورالدین کاکڑ اور ضلع کوئٹہ صدر نصیب اللہ شاہوانی نے کی مظا ہرین نے پلے کارڈز اور پینرز اٹھا رکھے تھے جن پرحکومت کے خلا ف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے سے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،کوئٹہ سٹی صدر نورالدین کاکڑ، ضلع کوئٹہ صدر میر نصیب اللہ شاہوانی،جنرل سیکرٹری ملک ولی وردگ،پیپلز یوتھ کے صدر ثنااللہ جتک،اقلیتی ونگ کے صدر جعفر جارج،خواتین ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکینہ عبداللہ خان،سپورٹس ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ،پی ایس ایف کے صدر اشفاق بلوچ،لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر،وکلا ونگ کے رہنما ظہور آغا ایڈوکیٹ ودیگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تبدیلی سرکا ر کی غلط معا شی پا لیسیوں کی وجہ سے آئے روز پیٹرولیم اور اشائے خورد و نو ش کی قیمتوں میں اضا فہ ہو رہا ہے جس نے غریب عوام کا بھرکس نکا ل دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آ نے سے قبل عمرا ن خان اور ان کے ساتھیوں نے عوام کو سبز با غ دکھا ئے اور کہا کہ وہ ملک کو آئی ایم ایف کے قرضوں کے بوجھ سے چھٹکا رہ دلا ئیں گے مگر اس وقت صورتحا ل عوام کے سامنے ہیں آئی ایم ایف سے ملک کو چھٹکا رہ دلا نے والے حکمرا ن آئی ایمایف کی ڈیکٹیشن پر ملک میں آ ئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مہنگا ئی کا طوفان امڈ آ یا ہے اور لو گوں کے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جن حکمرانوں نے بے روزگا روں کو ایک کروڑ نو کریاں دینی تھی اور پچاس لا کھ گھر دینے تھے انہوں نے لا تعداد لو گوں سے ان کا روزگار اور چھت چھینے، ان کا کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے اور اس کی قیادت ہی عوام کو روزگار،اور رہنے کا چھت دے سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام آنے والے الیکشنز میں پی ٹی آئی کو ووٹ کے ذریعے احتساب کرے گی اور اس وقت ان کی امید کی واحد کرن پا کستان پیپلز پارٹی ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئر مین کی ہدایت پر ملک بھر میں مظا ہرے کئے جا رہے ہیں جبکہ بلو چستان میں بھی جیا لے سراپا احتجاج ہیں اس موقع پر حکومت کے خلا ف نعرے با زی بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں