نوکنڈی، سخت سردی میں بھی لوگ پانی کی بوند بوند کیلئے تر س رہے ہیں

نوکنڈی:وکنڈی شہرمیں سخت سردی میں بھی شہری پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں بوٹگ واٹر سپلائی کو نئے مشینری فراہم نہیں کی جارہی ہے جبکہ بوٹگ واٹر سپلائی سے ہی شہریوں کی پیاس بجھ رہی تھی مگر بوٹگ واٹر سپلائی بھی سیاسی مگرمچھوں کی بینٹ چڑھ گئی گھٹ واٹر سپلائی پر تو کرپشن اور لوٹ مار کی داستان لکھنے کے باوجود پی ایچ ای چاغی کے افیسران ٹھس سے مس نہیں ہوئے یہ محکمہ سفید ہاتھی ہے اور اس کے افیسران لوٹ مار کیلئے تعینات کیے جاتے ہیں خدرا ظلم کی انتہا حد سے گزر چکی ہے شہری اس سردی کے موسم میں بھی پینے کے صاف پانی کے قطرے قطرے کیلئے ترس رہے ہیں مگر پی ایچ ای چاغی ایکسین ایس ڈی او انجینئرز کہاں ہیں گھٹ واٹر سپلائی کی بحالی پر جھوٹے دعوے کرنے والے کہاں ہیں یہ جھوٹے مکار گھٹ کو کہاں بحال کرسکتے ہیں یہ تو بوٹگ واٹر سپلائی جوکہ بغیر پمپنگ کے نوکنڈی تک خود پہنچ رہا تھا اسے مشینری فراہم نہیں کی جارہی ہے مسئلہ صرف کرپشن اور لوٹ مار ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اقتدار والے اپنی کرسی کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کی رسہ کشی جاری ہے عوام پیاسے بھاڑ میں جاہیں کیونکہ شہریوں کی فریاد سننے والا کوئی منتخب نمائندہ موجود نہیں ہے یہاں پر زندہ لوگوں کی حال پرسی نہیں کی جاتی ہے مردہ لوگوں کی حال پرسی کیلئے دو یا تین مہینے بعد چکر لگا کر نمائش کرتے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اپنے حق حقوق کیلئے خود بیدار ہوں اپنے حق حقوق کیلئے متحد و متفق ہوکر منتخب نمائندوں اور پی ایچ ای زمہ داروں کو پوچھ لیں اور ان کے خلاف سخت احتجاج کریں بصورت دیگر خاموش رہنے سے اپنے تمام تر بنیادی سہولتوں کیلئے ترستے رہوگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں