میکسیکو میں ٹریفک حادثہ، 53 افراد ہلاک، 58 زخمی
میکسیکوسٹی : شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں ٹریفک حادثے کے باعث 53 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق ٹریفک حادثہ میکسیکو کی ریاست چیاپاس میں اسوقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرالر موڑ کاٹتے ہوئے ہائی وے پر الٹ گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔تیز رفتار ٹرالر میں 100 سے زائد مہاجرین سوار تھے، زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے اور حکام کی جانب سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


