ویڈیو اسکینڈل، گرفتار ملزمان سے برآمد سامان فرانزک کیلئے لاہور بھجوا دیا گیا

کوئٹہ:ویڈیو اسکینڈل، گرفتارملزمان سے برآمد سامان فرانزک کیلئے لاہور بھجوا دیا گیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے برآمد لیپ ٹاپ، موبائل فون اور ٹیپ سمیت دیگر اشیا کو فرانزک کیلئے لاہور بھجوادیا گیا ہے ڈی آئی جی پولیس کاکہناہے کہ گرفتار ملزمان میں 2 سگے بھائی،ہدایت خلجی اور خلیل خلجی شامل ہیں جبکہ یہ منظم گروہ لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمان لڑکیوں کو ملازمت کا لالچ اورجھانسہ دیکر بلاتے اور نشہ آور ادویات دے کرقابل اعتراض ویڈیو ز بناتے اور بلیک میل کرتے تھے ملزمان سے لڑکیوں کی ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں، جن میں لڑکیوں سے مار پیٹ اور تشددکا نشانہ بنائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں