انسانی حقوق کمیشن کا سالانہ ایوارڈ حق دو بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو دیا گیا
گوادر،انسانی حقوق کمیشن کا سالانہ ایوارڈ حق دو بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر کراچی میں منعقدہ ہومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سال 2021 کا ایوارڈ حق دو بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو دیا گیا۔ واضح رہے کہ ہومین رائٹس کمیشن آف پاکستان ہر سال یہ ایوارڈ عوامی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنان کو دیتی ہے۔HRCPنے اس سال یہ ایوارڈ حق دو بلوچستان تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو ان کے عوامی حقوق کے حصول کے لیے دی جانے والی جدوجہد کے صلے میں دی ہے۔واضح رہے کہ مولانا ہدایت الرحمان حق دو بلوچستان تحریک کے سربراہ ہیں جو گوادر کے عوام کی جائز مطالبات کے لیے کے لیے گوادر میں دھرنے میں بیٹھے ہیں۔جن میں ہزاروں مرد و خواتین بھی شامل ہیں۔جن کی قیادت میں حق دو بلوچستان کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایک ریلی نکالی گئی جس میں انسانوں کا سمندر امڈ آیا تھا، ریلی میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی جو گوادر،سمیت، مکران ڈویژن اندرون سندھ بلوچستان اور کراچی سے ہزاروں افراد شامل تھی، جن میں خواتین بھی بڑی تعداد میں دھرنا گاہ میں شامل رہی۔دریں اثنا مولانا ہدایت الرحمان نے قبل ازیں بھی عوامی مطالبات کے حصول کے لیے کفن پوش ریلی، خواتین کی ریلی اور بچوں کی تاریخی ریلی کی بھی قیادت کی تھی۔ انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے سالانہ ایوارڈ حاصل کرنے پر گوادر پریس کلب کے جملہِ صحافیوں، HRCPکے کارکنانِ، گوادر بارایسوسی ایشن اور گوادر کے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔


