آئی ایم ایف کے ڈکٹیشن پر بلائے گئے اسمبلی کے اجلاس میں منی بجٹ کو مسترد کر دینگے،مولانا عبد الواسع
لورالائی: جے یو آئی بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ڈکٹیشن پر بلائے گئے اسمبلی کے اجلاس میں منی بجٹ کو مسترد کر دینگے قوم کو مہنگائی کی چکی میں مزید کسی صورت نہیں پسنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں خواتین کو بلیک میل کرنے اور انکی عزتوں کو پامال کرنے والوں کو قانون کے تحت سخت سزا ئیں دی جائیں ہم صوبے میں اسلام کے خلاف اور قبائلی روایات کی پامالی کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ میں پی ڈی ایم کے اہم مرکزی رہنماء اور مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے ساتھ کراچی میں رینجر اہلکاروں کے تشدد اور انکی بے عزتی کی شدید مذمت کرتا ہوں کراچی گرین بس پرو جیکٹ میاں نواز شریف نے کے دور میں اسپر اکثر کام مکمل ہوگیا تھا لیکن جعلی وزیر اعظم آج انکے کاموں کا افتتاح کرکے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انکے کام کی پی پی پی جسکی سندھ میں حکومت ہے وہ بھی تسلیم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کو مارچ سے پہلے ہی فارغ کردینگے انہوں نے کہا کہ اسمبلی سے استعفوں کا کارڈ بھی ہمارے زیر غور ہے مہنگائی مارچ کیلئے پارٹی کارکنان پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں تیاری شروع کردیں اس وقت حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے اسکاخاتمہ قریب ہے ملک میں مہنگائی بد امنی اور غیر قانونی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے پی پی سمیت دیگراپوزیشن پارٹیاں بعض ملکی معاملات پر پارلیمنٹ میں ایک پیج پر متفق ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے تمام اداروں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے انھیں پارلیمان میں اکثریت حاصل نہیں ہے حکومت صرف تین یار چار ممبران قومی اسمبلی کے سہارے کھڑی ہے اگر مسلم لیگ کیو یا ایم کیو ایم نے انا ہاتھ کھینچ لیا تو حکومت کو گرانے کی ہمیں ضرورت ہی نہیں پڑی گی انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن ناگذیر ہوچکے ہیں اور ملک کے مسائل کا واحد حل بھی یہی ہے جب ملک کے ادارے کمزور ہونگے تو اس سے ملک کی بنیادیں کمزور پڑ سکتی ہیں ہم ملک کی معشیت سیاست جمہوریت اور اسلامی نظریئے کو اس طرع نقصان پہنچانے پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے ہم اسکے خلاف ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ا نہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی بقاء کی جنگ پی ڈی ایم لڑ رہی ہے ملک کی سالمیت کو خطرہ درپیش ہے پاکستان ایک اسلامی نظریئے کے بنیاد پر آزاد کرایا گیا لیکن 73 سال گذرنے کے بعد بھی ہم اس نظریئے کی جنگ لڑ رہے ہیں ملک میں جمہوریت کو آمریت کی شکل میں تبدیل کیا جارہا ہے ملک میں عمران خان کو برائے نام وزیر اعظم سلیکیڈ کیا گیا انکی ڈوریں کئی اور ہلا رہا ہے ملک کی اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دینگے ائین کا تحفظ ہم کررہے ہیں اسے چھڑنے والوں کو ہر محاز پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع علماء و طلباء سے بڑ کر اور کوئی نہیں کرسکتا پگڑی والوں کو کمزور نظرسے نہ دیکھا جایا ہم نے برصغیر سے انگریز کو بھگایا افغانستان سے روس اور امریکہ کو بھاگنے پر مجبور کیا ہم ملک میں ائین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم اس جنگ کو ضرور جیتیں گے ملک میں میڈیا پر پابندی کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے ملک میں عدلیہ میڈیا کو دباوٗ میں لانے کی سازش کی جارہی ہے الیکٹرک ووٹنگ مشین کی شکل میں عمران خان ایک مرتبہ پھر 2023 کے الیکشن میں اپنے پسند کے نتائج کے حصول کیلئے دھاندلی کا پلان بنا رہے ہیں ووٹنگ مشین کا تجربہ دنیا میں ناکام ہو چکا ہے لیکن حکومت اپنی زد پر ڈٹی ہوئی ہے اور یہ ناکام تجربہ ملک میں اپلائی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم اس پلان کو بھی ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے حالیہ بجلی کی قیمتوں میں یک دم پانچ روپے کا اضافہ عوام کو زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے جے یو ائی بلدیاتی الیکشن میں بھی کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے آج مہنگائی کے زمہ دار عمران خان ہیں لیکن قربانی کا بکرا عوام کو ٹھرایا جارہا ہے ہم ملک میں سیاسی عدم استحکام اور انتشار سے بچنے کیلئے تحریک کو پرامن انداز میں چلا رہے ہیں۔


