جی سیون ممالک روس، چین اور ایران کے خلاف مشترکہ موقف پر متحد
لیورپول:دنیا کے سات بڑے صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون نے روس، چین اور ایران کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شہر لیورپول میں جاری اجلاس میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے روس کو خبردار کیا کہ اگر یوکرائن میں فوجی مداخلت کی گئی تو اسے سنگین نتائج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ جی سیون ممالک میں برطانیہ، جرمنی، فرانس، امریکا، کینیڈا اور جاپان شامل ہیں۔ سن دو ہزار بائیس سے جی سیون ممالک کی سربراہی جرمنی کے پاس ہو گی۔
Load/Hide Comments


