ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد10 ہزار سے بھی کم

اسلام آباد:پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 836 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 244 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار293ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں39 ہزار 387کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد رہی۔ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 9ہزار48 رہ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 869، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 696، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 886،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار128، بلوچستان میں 33 ہزار 532، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 608 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 52 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 638، خیبرپختونخوا 5 ہزار 892، اسلام آباد 962، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 743 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں