ویڈیو کیسز میں ملوث افراد کو قرار واقع سزا دی جائے، زابد علی ریکی
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے رکن اسمبلی حاجی زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے اور ان پر تشدد کرنے کے گھناونے عمل میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے ایسے لوگ بلوچستان کے قبائلی معاشرے پر ایک بدنما داغ ہے جسے ہم سب کو مل کر صاف کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار ”آن لائن“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ایک گروہ کی جانب سے خواتین کی نازیبا ویڈیوبناکر انہیں بلیک میل کرنے اور تشدد کرنے کا عمل انتہائی افسوس ناک ہے اس بدکار عمل میں ملوث عناصر کسی بھی معافی کے مستحق نہیں ان ملزمان نے بلوچستان کے معاشرے پر ایک بدنما داغ لگایا ہے جسے اہل بلوچستان کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے بلوچستان کے معاشرے میں خواتین کی عزت وتکریم ہمیشہ اولیت رکھتی ہے مگر ان ملزمان نے اخلاقیات سے گرکر خواتین کی عزت پر ہاتھ ڈالا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبائی حکومت،پولیس، اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ اس المناک واقعے کی نہ صرف شفاف تحقیقات کی جائے بلکہ ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی میں جرأت نہ ہو ک کوئی ایسی حرکت کرے انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کو یقین دلاتے ہے کہ اس جنگ میں اب وہ تنہا نہیں بلکہ ہم سب مل کر معاشرے کے اس ناسور کو اس کے انجام تک پہنچانے میں ان کا بھر پور ساتھ دینگے۔


