ویڈیو اسکینڈل سے سینکڑوں خاندان شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں،درچین مری
اوتھل: بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رہنما درچین مری نے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل کے ملزمان کو انجام تک پہنچایا جائے ایسے دلخراش واقعہ سے سینکڑوں خاندان شدید ذہنی کوفت کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دلخراش واقعہ سے معاشرے میں بلخصوص بلوچستان میں بہنوں اور بیٹیوں کے معاشرے میں عزت تار تار کردئیے بلکہ اس وقت سینکڑوں خاندان شدید کوفت و پریشانی میں مبتلا ہیں معاشرے کو اس ناسور سے نجات دلانے کیلئے ملزمان کو انجام تک پہنچایا جائے اور مغوی خاتون کی بازیابی سمیت مفرور ملزم کی گرفتار یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ بہنوں کی آبرو سے کھیلنے والوں کو فوری سخت ترین اور عبرتناک سزائیں دینے کیلئے قانون سازی کی جائے اور معاشرے میں اس طرح درندگی کو مستقبل روک تھام کیلئے کارروائی کی جائے۔
Load/Hide Comments


