کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی گئی

کوئٹہ: کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی گئی پولیس نے ریلی کے شرکاء کو ریڈ زون جانے سے روک دیا بعد ازاں ریلی جناح روڈ منان چوک سے ہوتی ہوئی واپس سول سنڈیمن اسپتال پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سنڈیمن اسپتال کیاحاطے سے نکالی گئیریلی میں کے علاوہ پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسز بھی شریک ہوئے پولیس اہلکاروں نے ریلی کے شرکا ء کو انسکمب روڈ سے ریڈزون کی طرف جانے سے روک دیاجس پرینگ ڈاکٹرز نے انسکمب روڈ پر ہی دھرنا دیدیااس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی بعد ازاں ینگ ڈاکٹرز نے انسکمب روڈ سے جناح روڈ منان چوک تک احتجاجی ریلی اور منان چوک سے ہوتی ہوئی واپس سول سنڈیمن اسپتال پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی،ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ مشاورت کے بعد آیندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کے دھرنے اور ریلی کے دوران انسکمب روڈ اور جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں