کسی بھی قسم کے خطرے سے لڑنے اور ملکی دفاع کے لئے تیار ہیں،ایران

تہران:ایرانی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج ملک کے خلفا کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے فوجی مشیروں اور عہدیداروں کی شرکت کے ساتھ دارالحکومت تہران میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ مسلح افواج چوکس نظروں سے عالمی اور علاقائی پیش رفتوں کی نگرانی کر رہی ہے انہوں نے ایرانی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہیس جیمونک نظام 40 سالوں سے ایران کے ساتھ دشمنی کا مظاہرہ کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ خلیج میں امریکی فوج کی غیر قانونی او ر جارحانہ موجودگی خطے میں عدم تحفظ کا باعث ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں