بی این پی حقیقی معنوں میں حقوق کی حصول کیلئے جدوجہد کر رہی ہے،کارنر میٹنگ

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری، ڈپٹی آرگنائزر میر جمال لانگو، مرکزی کمیٹی کے ممبر چیئرمین جاوید بلوچ ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ملک محی الدین لہڑی، محمد لقمان کاکڑ، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ماما نصیر مینگل، نسیم جاوید ہزارہ، محمد اسماعیل کرد، ستار شکاری،سابق سی سی ممبر سعید کرد، سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات اسد سفیر شاہوانی، حاجی فاروق شاہوانی، میر محمد اکرم بنگلزئی، رضا جان شاہیزئی، حاجی لعل محمد جتک،مبارک علی ہزارہ، ہدایت اللہ جتک، ادریس پرکانی، نذیر بلوچ،ٹکری شکور لہڑی، لیاقت کیازئی، حاجی محمد عمر حیات سواتی،صفی ساتکزئی، عطاء اللہ محمد شہی، میر غلام مصطفی سمالانی،صاحب زادہ سیف اللہ، حاجی آغا محمد شاہوانی،پرنس رزاق بلوچ، ڈاکٹر امان اللہ سمالانی، میر یار محمد سمالانی، نواب خان شاہوانی،صدام حسین مشوانی، غلام سرور شاہوانی، علی محمد سمالانی،اعجاز احمد سرپرہ، ڈاکٹر نور مینگل، آغا محمد شاہ ودیگر نے بی این پی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام تنظیم سازی مہم کے سلسلے میں کلی دین محمد سمالانی پنجپائی، کلی محمد خان پنجپائی میں رشید جان یونٹ،کلی محمد خان پنجپائی مرحوم ڈاکٹر فرید سمالانی یونٹ، کلی سردار نبی بخش سمالانی،ظفر بلوچ یونٹ، کلی سردار نبی بخش جان محمد یونٹ،کلی شادینی،سیدال کچ، کلی محمد خیل، کلی محمد شہی مارگٹ، سنجدی،یوسفزئی کالونی سنجدی، کوئلہ ڈپو نمبر37ہنہ اووڑک،کچھی بیگ میں شہید ملک فرید جان شاہوانی، کلی سردہ مینگل اسٹریٹ،شہید حسیب جان کچھی بیگ،کلی سردہ ملک نصیر شاہوانی یونٹ،نیو گیلانی کرد سٹریٹ، کلی کمالو حسین آباد سریاب مل، نیو بلوچ آباد تختانی بائی پاس، لوڑ کاریز خلق جتک،غفور ٹاؤن، لہڑی چوک کلی جیو اور کلی شابو میں نئے یونٹوں کے قیام کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماعات کارنر میٹنگ اور یونٹ باڈیز سے خطا ب کرتے ہوئے پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ آج کوئٹہ شہر کے چھپے چھپے سے پارٹی کی تنظیم سازی میں کارکنوں کی جوش وجذبہ اور بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اس بات کی دلیل ہے کہ بی این پی حقیقی معنوں میں بلوچستان اور کوئٹہ کے شہریوں کو متحد منظم کرنے کیلئے ان کے غصب شدہ حقوق کی حصول کی جدوجہد اور صوبے کے سائل وسائل واک واختیار حق حکمرانی کیلئے ایمانداری،مخلصی اور سچائی سے ان قوتوں کے مظالم سازشوں استحصال ناانصافیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہوکر جدوجہد اور قربانیاں دیتے ہوئے چلے آرہے ہیں یہ اعزاز اور مقام صرف اور صرف بی این پی کو حاصل ہے جو گزشتہ کئی عشروں سے بالادست قوتوں کے بلوچستانی عوام اور بلوچ قوم کے ساتھ روارکھے استحصالی پالیسوں کو للکار تھے ہوئے ان کے مظالم کا سیاسی جمہوری انداز میں مقابلہ کرتے ہوئے عوام کو شعوری،اور جمہوری فکری جدوجہد کی طرف راغب کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کچلاک سے لیکر کے ہنہ اووڑک،مارگٹ،پنجپائی، سریاب، بروری، تختانی بائی پاس، کوئٹہ شہر کے وسط سبزل روڈ، بلیلی، نواں کلی، ہزار گنجی ودیگر علاقوں میں پارٹی ایک مرتبہ پھر ابرتے ہوئے تنظیمی مراحل کو نہایت ہی خوش اصلوبی، جمہوری انداز میں گراس روٹ لیول میں یونٹوں کا ایک بنیادی کردار تنظیمی حوالے سے اہمیت کی حامل ہے انہیں فعال ومتحرک ڈیجیٹل اور سائنٹیفک بنیادوں پر پارٹی کی ممبر شپ سمیت عہدیداروں کو منظم کرنے ہی سے بلوچستان کے سائل وسائل اور دیگر جملہ حقوق کی حفاظت کو یقینی بناسکتے ہیں بی این پی تمام قوموں اقوام طبقات، مذاہب، نسلی ولسانی نفرت سے بالاتر ہوکر تمام بلوچستانیوں کے حقوق کو برابری بنیادوں پر ان کے حقوق کا احترام اپنا نصب العین سمجھتے ہوئے لوگوں کی خدمت اور سیاست کو عبادت کادرجہ دیتے ہوئے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کو جو درپیش چیلنجز مسائل مشکلات سیاسی سماجی بحران کا سامنا ہے اسے دور کرنے کا بہترین ذریعہ بی این پی کو تنظیمی طور پر منظم ومتحرک بناکر یہاں کے تمام قوموں کا نمائندہ گلدستہ جماعت بناکر حاصل کرسکتے ہیں پارٹی رہنماؤں نے نومنتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کے فعال ومتحرک بنانے کیلئے اپنے تمام تر جملہ توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جدوجہد کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور اپنے تنظیمی فرائض نہایت ہی ایمانداری سے سرانجام دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں