کنٹریکٹ ملازمین کا چیئرمین بی ڈی اے و تین ڈائریکٹر ز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
کوئٹہ:آل کنٹریکٹ ملازمین (بی ڈی اے) نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بلو چستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریٹ ملازمین کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ریگو لرکر نے کر لئے چار سیکر ٹریز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے کمیٹی کی میٹنگ میں چیئر مین بی ڈی اے اکبر لا شار ی اور ڈائریکٹرز جا وید خان، طالب مگسی، طاہردرانی مسلسل کنٹریکٹ پرو جیکٹ ملازمین کے ریگو لر ائزیشن کے حوالے سے غیر ضر وری دستاویزات پیش کر رہے ہیں جسکی وجہ سے کنٹریکٹ پرو جیکٹ ملازمین کا ریگولر ائزیشن کا مسئلہ حل ہو نے کے بجائے پیچید گی کی طرف جا رہا ہے ملازمین نے وزیر اعلیٰ بلو چستان میرعبد القدوس بزنجو سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی چیئر مین بی ڈی اے اور تین ڈائریکٹرز کے خلاف قانونی کا روائی عمل میں لائی جائے اگر ایسا نہیں ہو تا تو ملازمین احتجاج کا راستہ اختیا رکریں گے۔


