کراچی تا خضدار اورکوئٹہ تاچمن شاہراہ کی تعمیر سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی،میر عبد القدوس بزنجو

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کراچی تا خضدار اورکوئٹہ تاچمن 796 کلومیٹر طویل اہم ترین شاہراہ کے ایک سیکشن پر اس ماہ کام کا آغاز ہوگا، شاہراہوں کی تعمیر سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی۔ یہ بات انہوں نے بد ھ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ شاہراہ کے دو سیکشن فیزیبلٹی کی سٹیج پر ہیں شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگاانہوں نے کہاکہ کراچی تا خضدار اورکوئٹہ تاچمن 796 کلومیٹر طویل اہم ترین شاہراہ کے ایک سیکشن پر اس ماہ کام کا آغاز ہوگادورویہ شاہراہ کے دوسرے سیکشن کا ٹینڈر ہو چکا ہے شاہراہوں کی تعمیر سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں