سوراب اسٹیکرز سسٹم کیخلاف احتجاجی دھرنا ساتویں روز میں داخل

سوراب:ایران بارڈر پر اسٹیکرز سسٹم کے خلاف آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ڈسٹرکٹ سوراب میں احتجاجی دھرنا آج ساتویں روز میں داخل ہو گئے،خضدار،قلات،کوئٹہ،مستونگ،واشک،خاران،بسیمہ،وڈھ،نال، گدر سے سیاسی،قبائلی و سماجی شخصیات اظہارِ یکجہتی کرنے دھرنا گاہ پہنچ گئے اس موقع پر حاجی عبدالرسول مینگل،منیر آزاد،آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز کے صوبائی صدر حاجی نور جان شاہوانی،آغا نادر شاہ،محبوب علی زہری پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک کمیٹی،آل بلوچستان بارڈر ایکشن کمیٹی،کے نام سے بنا کر سولہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جن میں چیئرمین حاجی عبدالرسول مینگل،وائس چیئرمین لالا خدا بخش زہری،جنرل سیکریٹری آغا نادر شاہ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد یعقوب،جوائنٹ سیکریٹری کبیر احمد خدرانی،ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری غلام سرور،پریس سیکریٹری منیر آزاد منتخب کیے؛ اورکمیٹی ممبران میں حاجی یحیی،حاجی سیف اللہ،ڈاکٹر محمد ایوب،حاجی عبدالواحد ہارونی،حاجی احمد جان،محمد آصف،سکندر زہری،ارباب موسی جان شامل ہیں مزید انہوں نے اپنے مطالبات میں کہا کہ ٹوکن سسٹم مکمل طور پر ختم کیا جائے،بارڈر پر بلوچستان کے تمام لوگوں کو آذادانہ کاروبار کی اجازت دی جائے،تاجر برادری کو بارڈر سے منسلک اضلاع کے ضلعی انتظامیہ تحفظ دیا جائے مزید انہوں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب آئیں پاکستان ہر شہری کو پرامن و بہتر کاروبار کی اجازت دیتا ہے تو ہمیں وہ کیوں حاصل نہیں کیا ہم پاکستان کے شہری نہیں اگر ہے تو برابری کی بنیاد پر بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کو بارڈر پر آزادانہ کاروبار کی اجازت دے دی جائے ہم اپنے حق کے لیے آئین کے ہر وہ دروازہ پر دستک دینگے جہاں سے ہمیں ہماری حقوق مل جائے،کچھ عناصر دونوں اطراف سے بلوچ قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہیں کہ بلوچ و براہوئی کے درمیان لڑائیاں ہو ہم ہرگز ان لوگوں کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے.اس موقع پر کبیر احمد خدرانی،حاجی نعت اللہ زھری،عبدالقدوس خدرانی،میر سکندرزھری،میر محسن شیر گرگناڑی،غلام مصطفی خدرانی،ارباب جان زھری،ثنااللہ خدرانی،غلام سرور خدرانی،محمد آصف رند بصیر آحمد محمد یعقوب ساسولی(خاران)سمیت دیگر لوگوں بڑی تعداد میں موجود تھے.جبکہ ان آل بلوچستان بارڈر ایکشن کمیٹی سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی،نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان میر عاصم سنجرانی کے ہمراہ سوراب کے مقام پر دھرنا گاہ پہنچ گئے اور شرکا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں بلوچستان حق کی خاطر ہر پلیٹ فارم ان کو ساتھ ہونے کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں