بلو چستان،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کو رونا وائرس کا کوئی کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا

کوئٹہ:بلو چستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کو رونا وائرس کا کوئی کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے5اضلا ع سے کوروناوائرس کے502ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے کسی بھی شخص میں کو رونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی جبکہ150افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار 3مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 33139ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد38ہے جن میں سے2ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے1افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے363اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں