سندھ میں کرپشن اور مہنگائی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے، راشد محمود سومرو
کراچی (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرپشن اور مہنگائی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔ داودو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راشد محمود سومرو نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی نے کارونجھر سمیت سندھ کے وسائل پر حکمرانی کیلئے سمجھوتے کیے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 16 لاکھ بچوں کا تعلیم سے محروم ہونا صوبائی حکومت کی واضح ناکامی ہے، سندھ کے کچے میں ڈاکوو¿ں کا راج ہے اور 400 سے زائد افراد قید میں ہیں۔ راشد محمود سومرو نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں سردار قبائلی جھگڑے کروا کر سندھ میں اقتدار کر رہے ہیں جبکہ سندھ میں کرپشن اور مہنگائی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔
Load/Hide Comments


