کوئٹہ سردی میں اضافہ، سوئی سدرن کاغریب مزدوروں کو اضافی بل چارج

کوئٹہ:شہر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا، کوئٹہ شہر شدید سردی کی لپیٹ میں، سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی بندش اور پریشر کی کمی کا سلسلہ جاری، شدید سردی میں عوام گیس سے محروم جبکہ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی پی یو جی/ سلو میٹر چارجز اور بلاجواز گیس میٹروں کی تبدیلی کے نام پر عوام کو لوٹ رہی ہیں۔ اعلی حکام نوٹس لے۔ یہ بات سماجی کارکن کاشف حیدری نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس پریشر مکمل طور پر غائب ہوچکا ہیں۔ جبکہ عوام کھانا پکانے اور روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایل پی جی گیس اور لکڑی جلانے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کی من مانیاں عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہیں۔ بلاجواز گیس کے میٹروں کو تبدیل کرکے 41000 سے 42000 تک بل بھیج دیا جاتا ہیں۔ جبکہ پی یو جی/ سلو میٹر چارجز کے نام پر عوام سے ماہانہ 3000 سے 3500 تک وصول کیا جارہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے خون جمادینے والی سردی میں گیس کا کہی نام و نشان نہیں اوپر سے گیس کمپنی کی عوام پر مظالم سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہانہ 10 ہزار سے 15 ہزار کمانے والے مزدور اور متوسط طبقے کیلئے 41 ہزار تو دور کی بات 3 ہزار اضافی ادا کرنا غریب عوام پر سراسر ظلم اور نا انصافی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس شدید مہنگائی کے دور میں عوام نان شبینہ کا محتاج ہوکر رہ چکا ہیں اوپر سے گیس کمپنی کی من مانیاں ناقابل برداشت ہیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی کے حکام اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں