ملک میں 124 اور بلوچستان میں 32 طبی عملہ کرونا کا شکار

اسلام آباد:وزارت صحت نے ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہونے والے ہیلتھ کئیر ورکرز کی فہرست جاری کر دی۔ملک بھر میں 124ڈاکٹروں سمیت مجموعی طور پر 253 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا وائرس میں مبتلاء ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 83،سندھ میں 56،اسلام آباد میں 31،بلوچستان میں 32،خیبر پختونخواہ میں 30،گلگت بلتستان میں 17اورآزاد کشمیر میں 4ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا وائرس میں مبتلاء ہوئے۔اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ڈاکٹرجاں بحق ہوا جبکہ ابھی تک 33ہیلتھ کئیر ورکرز صحت یاب ہو چکے ہیں۔جمعرات کو نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر وزارت قومی ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 124 ڈاکٹرز، 39 نرسز اور 90 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا میں متاثر ہوئے،ملک میں مجموعی طور پر 253 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا وائرس میں مبتلاء ہوئے جن میں سے 92 آئسولیشن، 125 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 33 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 53 ڈاکٹرز، 12 نرسز اور 18 ہیلتھ کئیر سٹاف کورونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے 14 افراد آئسولیشن، 61 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 8 کو ڈسچارج کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں 19 ڈاکٹرز، 15 نرسز اور 22 دیگر ہیلتھ کئیر سٹاف کورونا میں مبتلاء ہوئے۔41 مریض زیر علاج 15 کو ڈسچارج کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں 1 ڈاکٹر 3 ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تشخیص ہوئی،چاروں ہیلتھ پروفیشنلز کو ریکور ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 24 ڈاکٹرز، ایک نرس اور 7 ہیلتھ ورکرز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی،جن میں سے 27 افراد آئسولیشن، 4 ہسپتال جبکہ ایک مریض ڈسچارج کر دیا گیا۔گلگت بلتستان میں ایک ڈاکٹر اور 16 ہیلتھ ورکرز میں کورونا تشخیص مثبت ہوئی،14 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ایک ڈسچارج اور 2 جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 12 ڈاکٹرز، 7 نرسز اور 12 ہیلتھ کئیر سٹاف کورونا سے متاثر ہوئے،26 مریض آئسولیشن، ایک ہسپتال اور3 ڈسچارج ہو گئے جبکہ 1 جان کی بازی ہار گیا۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 14 ڈاکٹرز، 4 نرسز اور 12 ہیلتھ کئیر سٹاف کورونا سے متاثر ہوئے۔25 مریض آئسولیشن, 4 ہسپتالوں میں زیر علاج ایک کو ڈسچارج جبکہ ایک تشویشناک حالت میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں