ینگ ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی اور مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

کوئٹہ: سینئر ڈاکٹرز بشمول بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے راہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم سینئر فیکلٹی ڈاکٹرز کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے مطالبات کی مکمّل حمایت کرتے ہیں اور ڈاکٹرز کمیونٹی کے اندر موجود انتشار اور تمام پروپیگنڈے کو رد کرتے ہیں سینئر فیکلٹی ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کی تحریک کا بنیادی مقصد سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے متعلق ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں کو جدید مشینری اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے تاکہ غریب عوام اپنے علاج معالجے کے حوالے سے مکمل مستفید ہو اور باہر در بدر کی ٹھوکر کھانے پرمجبور نہ ہوں سینئر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان نے جس انداز میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے ساتھ برتاؤ اور سلوک کیا وہ قابل مذمت ہے اور پچھلے 20 دنوں سے بغیر کسی سنگین جرم کے ان کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے رکھنا ایک غیر انسانی عمل ہے اور ہم ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے ساتھ ہر فورم پر اس عمل کے خلاف آواز بلند کرینگے سینئر ڈاکٹرز کی طرف سے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے تمام مطالبات من و عین تسلیم کر کے حکام بالا سے درخواست کی کہ وہ سنجیدگی سے ان مطالبات پر غور کرکے ان کو فوری طور پر حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار پیش کریں اور گرفتار ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے عہدیداران کو رہا کر دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں