تربت، منشیات سے پاک بلوچستان ہماری آولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سی

کوئٹہ :تربت(پی آر)پر امن اور منشیات سے پاک بلوچستان ہماری آولین ترجیح ہے۔ آئی جی ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) تفصیلات کے مطابق جمعرات 16 دسمبر کو آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل کمال انور چودھری کی سربراہی میں عوامی جرگہ منعقد ہوا۔ جرگہ میں مقامی عمائدین، زندگی کے تمام مکتبہ ہاے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اور سول انتظامیہ نے شرکت کی۔ آئی جی ایف سی (ساؤتھ)نے جرگے کے شرکا کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ اس جرگے کا مقصد عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا اور ان کے حل کے لیے کوشش کرنا ہے۔انھوں نے موجودہ اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے اجتماعی معاشرتی کوششوں پر زور دیا تاکہ ان کو بہتر تعلیمی، کاروباری اور روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔ آئی جی ایف سی نے مزید کہا کہ وہ منشیات کی لعنت کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ جرگے کے آخر میں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)نے کہا کہ امن ہی ترقی کی کنجی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں