وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس سے کوئٹہ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے جبکہ انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے شہر میں حفاظتی اقدامات کو مز ید موثر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر امن کے دشمن ہیں جنہیں ہر گز معاف نہیں کیا جائے گاعوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے جسکے لیے ہر حد تک جائیں گے وزیراعلیٰ نے دھماکے میں جانبحق شخص کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے جبکہ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں