نصیر آباد بچاؤ تحریک کرپٹ نام نہاد سیاستدانوں کی لوٹ مار کو بے نقاب کرے گی، میر صادق عمرانی

نصیر آباد:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ نصیر آباد بچاؤ تحریک کرپٹ نام نہاد سیاستدانوں کی لوٹ مار کو بے نقاب کرے گی راتوں رات کھرب پتی بننے والوں نے عوام کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا عوام کو تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھ کر جائیداد یں اور اثاثے بنائے اب وہ اپنی دولت کے بل بوتے پر نئی تحصیل بنا کر تاریخ کو منسوخ کررہے ہیں انھیں لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا یہاں عمرانی ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی وزیر ایریگشن نے پٹ فیڈر کینال اور ذیلی شاخوں کی بھل صفائی کیلئے رکھے گئے 62 کروڑ کی بھی سے لوٹ مار کرنے کیلئے پلاننگ شروع کردی ہے اور متعلقہ آفیسران سے 15 سے 20 پر سنٹ کمیشن وصول کرنے کا عمل طے ہوچکا ہے تمبو میں گذشتہ نوسالوں سے اربوں روپے ترقیاتی فنڈز آئے مگر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کے بجائے ترقیاتی فنڈز لوٹ مار اور کرپشن کی نظرہوئے ہیں تمبو آج کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے تعلیم وصحت زراعت کے فروغ کے دعوئے اور سڑکوں کی جال بچھائے کے بیانات محض اخباری بیا نات تک محدود ہیں انھوں نے کہا کہ سابق نااہل صوبائی وزیر اور موجودہ صوبائی وزیر ایریگیشن کی کرپشن لوٹ مار کرنے کھربوں کی زرعی زمینیں خریدنے پیٹرول پمپ جائیدادیں اثاثے بنانے کیلئے تمام ثبوتوں کیساتھ عدالتوں سمیت نیب سے رجوع کریں گے انھوں نے کہا کہ تمبو میں نئی تحصیل کسی بھی صورت قبول نہیں جلد عدالت سے رجو ع کریں گے انھوں نے کہا کہ محکمہایرگیشن نصیر آباد میں حالیہ خالی اسامیوں پر جو ٹسٹ و انٹرویو ہورہے ہیں وہ محض دیکھاویں کے مترادف ہے حقیقت تو یہ ہے تمام اسامیاں فروخت کردیں گئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں