حاجی لشکری رئیسانی کی مبین خلجی سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ:نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے صوبائی وزیر مبین خلجی کی ملاقات، کوئٹہ کے مسائل، موجودہ سیاسی صورتحال و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینئر سیاستدان وبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمانوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی وصوبائی وزیر مبین خلجی نے سراوان ہاس کوئٹہ میں ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماں نے کوئٹہ میں شہریوں کو درپیش مسائل کو زیر غور لاتے ہوئے ان کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں