گوادر، این ایچ اے کے دو افسران میں کورونا کی تصدیق،دفتر قرنطینہ میں تبدیل

گوادر:گوادر میں این ایچ اے کے دو افسران میں کورونا وائرس کی تصدیق،افسران کوئٹہ سے گوادر پہنچے ہیں، جبکہ این ایچ اے آفس گوادر کو قرنطینہ قرار دیا گیا تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے گوادر کا رخ کرلیا این ایچ اے کے افسران میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،بتایا جاتا ہے کہ دونوں افسران کوئٹہ سے گوادر پہنچے ہیں اور گزشتہ ایک ہفتے سے گوادر میں تھے،مزکورہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ادارے کے دیگر سات ملازمین کو قرنطینہ کیاگیا ہے،مزکورہ خبر کے بعد گوادر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں