بھاگ،ڈکیتی کی واردات،درجنوں مسافر نقدی زیورات موبائل فون اور دیگر اشیاء سے محروم

بھاگ:بھاگ پولیس تھانے کے چند قدم کے فاصلے پر ڈکیتی کی واردات درجنوں مسافر ہزاروں نقدی زیورات موبائل فون اور دیگر اشیاء سے محروم پولیس خواب خرگوش سوتی رہی اور ڈاکو سرعام دن دہاڑے لوٹتے رہے ایس ایس پی کچھی کے کھلے کچہری میں امن و امان کے دعوے ہوا ہوگئے تفصیلات کے مطابق صبح سویرے بھاگ سے سکھر جانے والی کوچ اور بھاگ سے جیکب آباد جانے والی ویگن کو پولیس تھانہ بھاگ سے چند قدم کے فاصلے پر نامعلوم ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی قیمتی موبائل اور زیورات سے محروم کردیا جبکہ تھانے میں موجود پولیس اہلکار خواب خرگوش سوتے رہے مسافر واردات کے بعد تھانے پہنچ گئے مسافروں کا کہنا ہے پولیس تھانہ بھاگ کا دروازہ بند تھا دس منٹ تک دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد تھانے کا دروازہ کھولا گیا جس سے مسافروں میں شدید غم غصہ پھیل گیا عوامی حلقوں کا کہنا ہے جب عوام کے محافظ ہی سو جائیں تو عوام حفاظت کون کرے گا اور موجودہ واردات نے ایس ایس پی کچھی کے کھلی کچہری کے دعوے ہوا ہوگئے تھانے کیپیدرپے واقعات سے عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہے اور عوام میں خوف بے چینی مایوسی پھیلتی جارہی ہے مسافروں کا کہنا ہے بھاگ کی پولیس عوام کو چوروں اور ڈاکووں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے بھاگ پولیس ڈاکووں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے کچھ عرصہ قبل تھانے پر فائرنگ اور قریب واردات ہوچکی ہے اسکے باوجود پولیس تھانے کے قریب واردات کا رونما ہونا پولیس کی غفلت اور کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں