اومیکرون تیزی سے پوری دنیا میں پھیل رہا ہے، امریکی مشیر

واشنگٹن: امریکا کے مشیر برائے وبائی امراض انتھونی فاچی نے پوری دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اومیکرون تیزی سے پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وائٹ ہاوس کے مشیر برائے وبائی امراض انتھونی فاچی نے کہا کہ اومیکرون پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے کیونکہ اس ویرینٹ میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہے۔ انتھونی فاچی نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں نومبر کے مہینے میں اومیکرون کا پہلا کیسز رپورٹ ہوا تھا تاہم اومیکرون یورپ سمیت کئی ممالک میں پھیل چکا ہے۔ انتھونی فاچی کا کہنا تھا کہ اومیکرون کے پھیلا وکے باعث فرانس، آسٹریا اور یونان نے سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان ممالک کی محکمہ صحت نے انتباہ جاری کیا ہے جبکہ متعدد ممالک نے اس کے پھیلا کو روکنے کے لیے ایک مرتبہ پھر سخت اقدامات کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں