عمران خان اورانکی حکومت نےساراسال انتقامی کارروائیوں پرکام کیا،احسن اقبال

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی حکومت نے سارا سال انتقامی کارروائیوں پرکام کیا۔

منگل کواسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر احسن اقبال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے جھوٹے کیسز کی پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ عمران خان اور ان کی حکومت نے سارا سال انتقامی کارروائیوں پرکام کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کرکےمعیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی اورحکومت نے عوام کے لیے 1 فیصد کام نہیں کیا۔

توانائی کے بحران پر ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں گیس بحران ہے۔تین ماہ پہلے پیش گوئی کردی تھی کہ دسمبرمیں بدترین گیس لوڈشیڈنگ ہوگی۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چینی کا ٹینڈر منسوخ کرکے اپنے لوگوں سے چینی کو مہنگےداموں فروخت کروایا اور ہرضرورت کی چیزپر منافع خوروں کو اجازت دے کرسٹہ بازی کروائی گئی۔

بلدیاتی انتخابات سے متعلق انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں پرعوام نے انحصار کیا۔ عوام کو مبارک ہو کہ عمران خان نے پی ٹی آئی شکست کا نوٹس لے لیا اور پی ٹی آئی اب ختم ہورہی ہے کیونکہ عمران خان نے نوٹس لے لیا۔کشمیر سے متعلق انھوں نے کہا کہ 2019 سے دل بہت رنجیدہ ہے اور اس وقت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ بھارت نے کشمیر کو ہڑپ کیا۔اس حوالے سے حکومت اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کرے یا کم ازکم اسلامی وزراء خارجہ کا اجلاس طلب کرے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت اسلامی وزراء اجلاس میں کشمیر کی قرارداد منظور کروانے میں ناکام ہو گئی۔ بعض مبصرین نے کہا کہ حکومت نےاجلاس سے پہلے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ نہیں اٹھائی گی۔ حکومت کشمیر کے ساتھ غداری کررہی ہے اور اپناموقف عالمی سطح پر نہیں منواسکی۔افغانستان سے متعلق انھوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے اسلامی ممالک نے فنڈ قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔افغانستان کا مسئلہ جتنا ضروری ہے،اتنا ہی ضروری کشمیر کا مسئلہ بھی ہے۔

وزیراعظم پربراہ راست تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نیٹو کمانڈر ہے جو صرف تقریریں کر سکتا ہے اورایکشن یا عمل نہیں کروا سکتے۔عمران خان نے ساری زندگی چندا مانگا اور عوام کو بھی اس پرلگادیا۔ اقوام متحدہ عمران خان کا خصوصی معاون مقرر کرلے تاکہ چندہ زیادہ اکٹھا ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں