کچلاک پولیس کی کارروائی،ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار
کچلاک:نیو تھانہ کچلاک پولیس کی کاروائی،ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار،نقدی پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد،تفصیلات کے مطابق 11دسمبر کو کچلاک بازار میں ایک شخص صدیق اللہ نے اسلحہ کے زور پر بکرا منڈی میں کاروبار کرنے والا اختر محمد نامی شخص سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھن کر فرار ہوئے تھے جس پر ایس ایچ او نیو تھانہ کچلاک پولیس روزی خان شیرانی کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او نیو تھانہ کچلاک پولیس کے روزی خان شیرانی،اے ایس آئی محمود خان ترین،اے ایس آئی سمیع اللہ خان کاکڑ،محمد صابر اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ٹیم نے چھاپہ مارتے ہوئے دو ملزمان عیسی محمد اور صدیق اللہ کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ موٹر سائیکل،اور مسروقہ ایک لاکھ ستر ہزار روپے نقدی برآمد کیا،اور واردات کے دوران ملزم صدیق اللہ کی جانب سے فائرنگ سے دو راہگیر بھی زخمی ہوئے تھے،ایس ایچ او نیو تھانہ کچلاک روزی خان شیرانی نے کہا ہے کہ جرائم کے خلاف عناصر کے خلاف فوری طرح متحرک ہے،عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین زمہ داری ہے،انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کو بروقت اطلاع دیں تاکہ جرائم کی بیخ کنی ممکن ہو سکے۔


