اپوزیشن کی جانب سے پہلے اسد قیصر اور پھر صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے کا امکان
اسلام آباد :اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کے رابطے ایک بار پھر شروع ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی اور پھر چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر کے خلاف رائے شماری خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگی۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے لیے ن لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے مابین مشاورت جلد مکمل کرلی جائے گی۔ اس کے علاوہ ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کامیابی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر کے خلاف خفیہ ووٹنگ میں جیت اپوزیشن کی ہوسکتی ہے،سینیٹ میں پہلے ہی اپوزیشن کی اکثریت ہے اور دوستوں کو بھی ساتھ ملائیں گے،توقع ہے اس بار حکومت کے ہمدرد غیر جانبدار رہیں گے۔


