سرانان میں شدید سردی، گیس غائب

سرانان :سرانان میں شدید سردی منفی7چل رہاہے جبکہ گیس غائب لوگ گھروں میں محصور ہوچکے ہیں جبکہ گیس حکام خواب خرگوش سویا ہوا ہیان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام تحصیل سرانان کے امیرمفتی محمدآغا جنرل سیکرٹری مولوی نجیب اللہ آغا مولوی محمدرفیق سابق چیئرمین مولوی محمدصادق ملک نظام سیدعزیزاللہ آغا حاجی حبیب اللہ حاجی اشرف حاجی حضرت علی مولوی سید نیاز محمدآغا حافظ عطااللہ بدردین آغا عبدالغفور مولوی محمدشفیع مولوی صالح محمد گل عصمت اللہ حاجی نعمت اللہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سردی کے باعث شہر کی سڑکیں وگلیاں سنساں عوام سوختنی لکڑی وگیس سے محروم پرانی جوتے ایندھن کے طور پر استعمال کرنے لگیں دوسری جانب گلے وآنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ ہوچکا ہے لوگ دن رات ٹھٹھر کر گزارنے پر مجبور کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سرانان کے گرد ونواح میں خون جماد ینے والی سردی سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے سرانان وگرد ونواح میں درجہ حرارت منفی7ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ چل رہاہیاس شدید سردی میں سہولیات اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے پرانے جوتے جلانے پر مجبور ہوگئے جس سے شہریوں میں گلے اور آنکھوں کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی بیان میں مزید کہاہے کہ پشین کے عوام کی نمائندگی کرنے اور ان کے آواز بننے پر وکیل سید نذیر آغا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بالائی گیس حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گھروں میں بوڑے اور بچے رہتے ہے لہذا ان پر رحم کرتے ہوئے گیس پریشر کو فوری طور پر بحال کیاجائے تاکہ گھروں میں موجود افراد کیلئے کچھ نہ کچھ آسانی ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں