تمام حل طلب مسائل کے حل کے لیے سعودی عرب کے موقف کے ساتھ ہیں، یمنی صدر

صنعاء :یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے کہا ہے کہ ایرانی توسیع پسندی کے خلاف اور یمن کے حل طلب مسائل کے حوالے سے سعودی عرب اور یمن کے موقف میں اتفاق رائے موجود ہے۔یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صدر ہادی نے ایک بیان میں کہاکہ سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ یمن اور مملکت کے درمیان ایرانی توسیع اور یمن کی حمایت، اس کی آئینی حکومت کے حوالے سے مستقل اسٹریٹجک برادرانہ اتفاق رائے موجود ہے۔یمنی صدر نے دونوں ممالک اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو مختلف حالات اور چیلنجوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں