نجی سکولوں کو طلباء والدین کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

کوئٹہ؛ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بنچ نے اگلی سماعت تک طلباء اور والدین کے خلاف ایکشن سے پرائیویٹ اسکولز کو روک دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ پرائیویٹ اسکولز متعلقہ بورڈ اور ادارے کو اگر ضروری ہو تو امتحانی دستاویزات اور فارمز بھجیں۔عدالت کے بنچ کے روبرو گزشتہ روز درخواست گزار رضوان الدین کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی اس دوران عدالت نے ریسپونڈنٹس کو اگلی سماعت تک طلباء اور والدین کے خلاف ایکشن سے روک دیا طلباء اور والدین کو ہدایت کی گئی کہ وہ 50 فیصد اسکول فیس فوری طور پر ادا کریں اور اسکول انہیں چالان کی فراہمی کریں گے اس موقع پر محمد بلال نامی شخص کی جانب سے بھی ایک آئینی درخواست پیش کی گئی عدالت نے دیگر ریسپونڈنٹس کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر طلب کر لیا۔اگلی سماعت 30 اپریل کو ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں