قومی شاہراہ پر ایک اور حادثہ،4جاں بحق، 6سالہ بچہ شدید زخمی

قومی شاہراہ پر حادثات کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ایک مزید حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں جبک یک چھ سالہ بچہ شیدید زخمی ہے۔ خطرناک حادثہ کراڑو کے قریب پیش آیا، حادثہ تیز رفتار ٹرالر اور کار کے درمیان پیش آیا۔شدید حادثے سے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو قریبی مرکز 1122سنٹر میں منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد سلیم، محمد عمر ولد محمد سلیم، اختر علی ولد محمد سلیم، سلمہ زوجہ محمد سلیم کے نام سے ہوئے ہیں اور زخمیوں میں 6سالہ سیف اللہ ولد سلیم شامل ہے۔ بعدازاں ایدھی ایمبولنس سے لاشوں اور زخمیوں کو ان کے آبائی علاقے پشین روانہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کا کہنا ہےکہ کار گاڑی میں ایک خاتون سمیت چھ افراد سوار تھے کہ کراڑو کے مقام پر مخالف سمت سے تیز رفتار ٹرالر سے گاڑی ٹکرا گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں