ن لیگ ہی قائد کا پاکستان بنا سکتی ہے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر وسا بق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ہی قائد اعظم کا پاکستان بنا سکتی ہے ملک کو فلا حی ریاست بنا نے کے لئے قوم کو متحدہو کر مسلم لیگ (ن) کا سا تھ دینا ہوگا موجودہ عوام دشمن حکومت کا خاتمہ جلد ہو نے والا ہے جس کے بعد مسلم لیگ (ن) عوام کی طا قت سے حکومت بنا کر عوام کے مسائل کوحل کر ے گی۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یوم قائد اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام منعقد ہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ گوادر سے لیکر ژوب تک بلو چستان کے طول وعرض میں میاں نواز شریف اور قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ جو ش وخروش سے منائی گئی مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ چاہے جتنا بھی مشکل دور ہو ہم بانیان پاکستان اور اپنی پارٹی قیادت کے سا تھ کھڑے اور انکے نقش قدم پر چل رہے ہیں انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف ہی وہ لیڈر ہیں جو پاکستان کے مسائل کو اندھروں سے نکال کر تر قی کی روشنی کی طرف لیکر جا سکتے ہیں عوام مطمئن رہیں جلد ہی موجود حکومت کا سیا ہ ترین دور ختم ہو نے کو ہے اور مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر عوام کی خدمت کے لئے میدان میں عمل پیرا ہو گی انہوں نے کہاکہ آج پاکستان در پیش مسائل کا حل اتحاد، ایمان اور تنظیم جیسے قائد اعظم کے اصولوں پر چل کر کیا جا سکتا ہے پوری قوم کو متحدہ ہو کر پاکستان کے لئے کام کرنا ہو گا تب ہی ہم ترقی کی راہیں اور مشکلات سے نکل پائیں گے انہوں نے کہاکہ قائد اعظم نے قوم کو جو وژن دیا موجودہ حکمرانوں نے اس کی بے عکس کام کیا ہے جس کی وجہ سے آج پوری قوم موجود عوام دشمن حکومت کے خلاف کھڑی ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب عوام کو اس حکومت سے نجات ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں