بسیمہ تیز رفتار کار گاڑی الٹنے سے بچہ سمیت دو افراد جاں بحق

بسیمہ :بسیمہ کے علاقہ پرہ بجار کے مقام پر تیز رفتار کار گاڑی الٹنے سے بچہ سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق،متعدد زخمی ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق پنجگور سے آنے والی کلٹس کار گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر پرہ بجار کے مقام پر الٹ گیا

جس کے نتیجے میں بچہ سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون پانچ بچوں سمیت ایک مرد شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو افراد نے بروقت ہسپتال پہنچایا ڈاکٹروں کے مطابق دو زخمیون کی حالت خطرے میں بتائی جارہی تھی جن کو مزید علاج کرنے کے لئے کوئٹہ ریفر کیا جارہا تھا۔زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق پنجگور سے بتایا جا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں