ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو15 ملین ویکسین کی مزیدخوراکیں فراہم

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے پاکستان کودسمبرکے مہینہ میں 15 ملین ویکسین کی مزیدخوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ٹویٹرپرجاری ٹویٹ میں کہی گئی ہے۔بینک کی جانب سے بتایا گیاہے کہ دسمبر2021 میں کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے مزید15 ملین ویکسین کی خوراکیں پاکستان کو فراہم کی گئی ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ بینک کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرکی معاونت فراہم کی گئی ہے۔ یہ معاونت ساڑھے سات کروڑ شہریوں کوویکسین کی خوراکیں، سیفٹی باکسز اور سرنجز کی خریداری کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں