ناروال، داماد کی فائرنگ سے سسر جاں بحق، 3افراد زخمی

نارووال میں جھگڑے کے دوران داماد نے فائرنگ کرکے سسر کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق نارروال کے علاقے بڈھا ڈولہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعد ملزم نے فائرنگ کی جس نتیجے میں سسر جاں بحق اور ساس سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد محلے والوں کے تشدد سے ملزم زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں