پاک بحریہ میں میرین کا کردار انتہائی ا ہم رہا ہے، گورنر بلوچستان

گوادر ( بیورو رپورٹ ) پاکستان نیوی کے زیراھتمام میرین ٹریننگ سینٹر گوادر میں تربیت پانے والے میرین سیکیورٹی کے 397 سپاھیوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب پاکستان نیوی کے ھیڈ کوارٹر میں منعقد ھوئ ۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاکستان نیوی اور میرین سیکیورٹی کے جوانوں نے اپنے صلاحیتوں کا بھرپور مظاھرہ کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔ پاسنگ آوٹ پریڈ کے مھمان خاص گورنر بلوچستان ظھور احمد آغا تھے جنھوں نے میرین کے سپاھیوں کی پاسنگ پریڈ دیکھی اور ان سے مصافحہ بھی کیا ۔ اس تقریب سےخطاب کرتے ھوۓ گورنر بلوچستان ظھور احمد آغا نے کھاکہ آج کا دن میرے لیۓ ایک یادگار دن ہے جس میں میں بطور مھمان میرین کے پھلی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک ھوں اور اس پریڈ میں شرکت کرنا میرے لیۓ انتھائ خوشی کا باعث ہے ۔انھوں نے کھاکہ اس پریڈ میں میرین کے جوانوں کی ٹرن آؤٹ اور چابک دستی سے مطمہن ھوں ۔ انھوں نے کھاکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور اسلام ھمیں امن سلامتی اور تمام اقوام کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیتا ہے ھم جنگ جدل اور فتنوں کو پسند نہیں کرتا لیکن اگر دشمنوں سے مقابلہ کرنے کی ضرورت پڑی تو ھمارے یہ جوان ان سے مقابلہ اور انکو نیست و نابود کرنے میں یقین رکھتے ہیں ۔ انھوں نے کھاکہ پاک بحریہ میں میرین کا کردار انتھائ اھم رھا ہے پاک چاھنہ اکنامک کوریڈور اور سی پیک کی دفاعی و زمینی زمہ داری بھی میرین کی ہے اور ان تمام زمہ داریوں کے لیۓ عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ھوۓ میرین کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جارھا ہے پاک بحریہ نے سیکیورٹی کا مردانہ وار مقابلہ کیاہے اور بلوچستان و سندھ کی ساحلی پٹی کے نگرانی کے لیۓ ھاربر ڈیفنس فورس کا کردار بھت ایم ہے ۔ انھوں نے کھاکہ پاک بحریہ کی جانب سے میرین ٹریننگ سینٹر کو گوادر میں قاھم کرکے سرزمین بلوچستان کو اعزاز بخشاگیا ہے اور اس ٹریننگ سینٹر میں بھت سے جوانوں کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے انھوں نے کھاکہ میں ان تمام جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ھوں جنھوں نے ارض پاک کی دفاع کے لیے پاک میرین میں شمولیت اختیار کی ہے اور ان تمام شھداء کوخراج عقیدت پیش کرتا ھوں جنکی قربانیوں کی بدولت ھم آذاد اور پرفضا ماحول میں سانس لے رہے ہیں ۔ تقریب کے آخر میں میرین ٹریننگ سینٹر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات بھی دیۓ گۓ ۔ جبکہ پاکستان نیوی کمانڈر ویسٹ کی جانب سے گورنر بلوچستان کو سوینیئر بھی پیش کیۓ گۓ جبکہ ڈاھریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گورنر بلوچستان کو شیلڈ پیش کیا ۔ جبکہ گورنر بلوچستان نے میرین ٹریننگ سینٹر کے احاطے میں شجر کاری بھی کی ۔ تقریب میں پاکستان نیوی کے کمانڈر ویسٹ ریئر ایڈمرل جواد احمد ۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر احمد کاشانی ۔ ڈاھریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عزیزالرحمن ۔ سابق صوبائ وزیر میر نوید جان کلمتی ۔ ایکسیئن جی ڈی اۓ انجینیر حنیف حسین ۔ چیمبرآف کامرس کے صدر ناگمان عبدل – گوادر پریس کلب کے صدر سلیمان ھاشم ۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر زاھد سعید ۔ اسسٹنٹ ڈاھریکٹر انفارمیشن وھاب اسحق ۔ معتبر شخصیت حاجی کریمداد اور جام خالد سمیت دیگر موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں