پشین، انتظامیہ کی کارروائی، مغوی کمسن بچی بازیاب، مبینہ اغواء کار گرفتار
پشین: بلو چستان کے ضلع پشین کے علا قے بر شور میں لیویز کی کا میا ب کا رروائی کے نتیجے میں کو ئٹہ سے اغوا کی گئی کمسن بچی کو بحفاظت با زیاب کر کے مبینہ اغوا کا ر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لیویز کے مطابق گزشتہ دنوں کو ئٹہ سے اغوا کی گئی بچی کی با زیا بی کے لئے ضلع پشین کی تحصیل برشور کے علا قے میں کا میا ب کا رروائی کی گئی جس کے نتیجے میں کمسن مغوی بچی کو بحفاظت با زیاب کر کے مبینہ اغوا کا ر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اغوا کا ر کا تعلق ہمسا ئیہ ملک افغانستان سے بتا یا جا رہا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


