افغان امن معائدے کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں،مو لانا عبد الوا سع

لورالائی:جے یو ائی ایف کے صوبائی امیر ایم این اے مولانا عبد الواسع نے لورالائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں اس سے افغانستان میں اسلامی ریاست کی راہ ہموار ہو گی اور مملکت میں امن ترقی لائی جاسگی گی انہوں نے کہا کہ معاہدے کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں دینی مدارس اسلام کی عظمت اور تحفظ کیلئے گران قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان مدارس کے جانب ہر اٹھنے والا ہاتھ روکھیں گے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے مقاصد جلد پورے ہونگے اپوزیشن ساتھ دیتی تو اسی وقت ہی حکومت سے نجات مل جاتی لیکن ہم اپنے مقصد کے حصول کیلئے تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ حکومت غیر ائینی اور غیراخلاقی طور پر قوم پر مسلط ہے سلیکڈکردہ وزیر اعظم کو ہم نے شروع ہی سے تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا اور اب بھی اسے مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بجلی گیس بحرانوں سے قوم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ہمارے قائد مولانا فضل الرحمان پر ارٹیکل سکس کا مطالبہ کرنے والے اب کیوں خاموش ہو گئے ہیں ہم اپنے قائد کا دفاع کرنا اچھے طریقے سے جانتے ہیں ہم ملک کے خیر خواہ اور اسکے نظریاتی تحفظ کے نگہبان ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں