کورونا،کوئٹہ میں رینڈم ٹیسٹ کا آغاز، 359میں سے 9مثبت کیسزسامنے آئے

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن کی ہدایت پر کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر کورونا وائرس کے رینڈم ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے وزیراعلیٰ ڈیلیوری یونٹ کی زیر نگرانی محکمہ صحت کی ٹیمیں رینڈم ٹیسٹ کررہی ہیں وزیراعلیٰ نے جمعہ کے روز جتک سٹاپ مشرقی بائی پاس پر قائم رینڈم ٹیسٹنگ مرکز کا معائینہ کیا جہاں انہیں بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ شہر کے مختلف وارڈز میں مرکز قائم کر کے شہریوں کے کورنا وائرس ٹیسٹ کئی جارہے ہیں جسکا مقصد وائر س کے شہر میں پھیلاؤ کا جائزہ لیکر اس کی روک تھام کے اقدامات کرنا ہے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ شہری رینڈم ٹیسٹنگ کے لیئے بھرپور تعاون کر رہے ہیں ابتک 359 ٹیسٹ کیئے گئے ہیں جن میں سے 31 رزلٹ میں 22 منفی اور 9 مثبت آئے ہیں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافے کی ہدایت کی۔
Load/Hide Comments


