بسیمہ، فورسز کی کارروائی، فائرنگ کا تبادلہ، دو افراد گرفتار
بسیمہ:بسیمہ میں بلوچستان لیویز فورس کی کارروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو گرفتار مسروقہ گاڑیاں برآمد اطلاعات کے مطابق بسیمہ میں اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ میر ایوب مری کی ہدایت پر انٹیلیجنس بیس پر تحصیلدار بسیمہ کے سربراہی میں کیو آر ایف انچارج ظریف عیسی زئی، عبدالرحیم ساسولی، عبدالحق عیسی زئی، منیر احمد عیسی زئی سیف اللہ نے کلی جنگیزئی کے مقام پر ناکہ بند کاروائی کے دوران دو ڈاکوں گرفتار پنجگور سے چوری ہونے والے مسروقہ گاڑی کو برآمد کر لیا جبکہ پروبکس گاڑی میں سوار دو ڈاکو فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہو گئے لیویز فورس نے باقی ڈاکوں کا تعاقب کرتے ہوئے زیک کے مقام پر پروبکس گاڑی مسروقہ پروبکس گاڑی کو برآمد کر لیا فائرنگ کے تبادلے کے بعد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تحصیلدار بسیمہ نے گرفتار چوروں اور مسروقہ گاڑیوں کو لیویز فورس پنجگور کے حوالے کر دیا گیا۔


