جرم ثابت ہونے پر تین مختلف کیسز میں خاتون سمیت چار ملزمان کو قید و جرمانے کی سزائیں

کوئٹہ: انسداد منشیات کی خصو صی عدالت نے منشیات کے جرم ثابت ہونے پر تین مختلف کیسز میں خاتون سمیت چار ملزمان کو قید و جرمانے کی سزائیں سنا دیں، تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کی خصو صی عدالت جج عبدالقیوم نے انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9 سی کے تحت 6.600 کلوگرام چرس برآمد کا جرم ثابت ہونے پر ملزمہ مسکان کو 8 سال قید 40 ہزار روپے جرمانے اور جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کی سزا سنائی دی ایک اور کیس میں ملزم سید امیر ولد سید دوست محمدکو6 کلوگرام چرس برآمد ہونے کا جرم ثابت ہونے پر 8 سال قید 40 ہزار روپے جرمانہ اورعدم ادائیگی کی صورت میں مزید 4 ماہ قید کی سزا سنادی، ایک اور کیس میں ملزمان عصمت اللہ اورسید عبدالناصر کو120لیٹر منموعہ کیمیکل (Acetic Anhydride)برآمد ہونے کا جرم ثابت ہونے پرملزمان کو25،25 سال قید 1،1 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کی سزا سنا دی اے این ایف کی جانب سے کیسوں کی پیروی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر عبد الواحد کاکڑ نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں