انجمن تاجران بلوچستان کے وفد سے ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کی ملاقات

کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ انجمن تاجران بلوچستان کے وفد نے عمران ترین کی قیادت میں ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شوکت علی سے ملاقات کی جس میں شہر کے مختلف یونٹوں عہدیداران ولی افغان، منظور ترین،حاجی قیوم خلجی، حاجی حسن خلجی، حاجی فیض اللہ داوی،شبیر ترین، امان اللہ، شامل تھے انجمن تاجران بلوچستان کے عہدیداران نے شرکت علی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انجمنِ تاجران بلوچستان کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ انتظامیہ اور تاجر باہمی تعاون سے ہی شہر کی فلاح و ترقی ہوسکتی ہے۔ ملاقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال اور شہر اور نواں کلی میں سٹریٹ لائٹ کی فعالی اور شہر اور نواں کلی میں مختلف مقامات پر صفائی کی نشاندھی کرائی جس پر ایڈمنسٹریٹر شوکت علی نے فوری ایکشن لینے کا یقین دلایا، بیان میں کہا گیا کہ شہر میں تاجروں کو سائی بورڈ ٹیکس کے حوالے سے نوٹس جاری کئے گئے ہیں جو کہ تاجروں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہیں اور من مانی لاکھوں روپے کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر شوکت علی سے بات کی گئی جس پر ایڈمنسٹریٹر شوکت علی نے ایک نشست رکھنے کا فیصلہ کیا اور کیاگیا کہ تاجروں کے اس تحفظات کو دور کرینگے اور متفقہ طور پر لائحہ عمل طے کرینگے ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر شوکت علی کا شکریہ ادا کیاگیا کہ انہوں نے شہر میں صفائی سٹریٹ لائٹ سمیں ت تاجروں کے تحفظات دور کرنے یقین دلانی کرائی اور انہیں تاجروں کا بھرپور تعاون کرنے کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں